تھانہ جھاوریاں پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی

سرگودھا:تھانہ جھاوریاں پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی، گرفتارتین ملزمان سے چرس وشراب برآمد
سرگودھا:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرفیصل گلزار کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ جھاوریاں انسپکٹر محمد خالد نے سب انسپکٹر بلال احمد اور اسسٹنٹ سب انسپکٹر سکندر حیات پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ تھانہ جھاوریاں کے مختلف علاقوں میں ریڈ کرکے ملزمان طاہر بلال ولد محمد اسلم سکنہ شاہ پورصدر سے چرس210گرام، وسیم عباس ولد محمد اسلم سکنہ شاہ پورصدر سے شراب10بوتل اور عرفان ولد غلام محمد سکنہ شاہ پورصدر سے شراب10بوتل برآمد کرکے گرفتارملزمان کے خلاف منشیات فروشی کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔ مزید تفتیش جاری ہے۔(ترجمان سرگودھا پولیس)

Wednesday, April 22, 2020