تھانہ جھاوریاں پولیس امانت میں خیانت کے مقدمہ میں مطلوب دو اشتہاری گرفتار

سرگودھا: تھانہ جھاوریاں پولیس کی کاروائی، امانت میں خیانت کے مقدمہ میں مطلوب دو اشتہاری گرفتار
سرگودھا:ڈی پی او سرگودھا فیصل گلزار کی ہدایت پراشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ جھاوریاں انسپکٹر محمد خالد نے سب انسپکٹر مجاہد عباس اور اسسٹنٹ سب انسپکٹر سکندر حیات وغیرہ پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ ریڈ کرکے اشتہاری مجرمان دو حقیقی بھائیوں محمد ظفراور محمد شاہد پسران علی محمد اقوام مسلم شیخ سکنائے حافظ آباد شہر کو گرفتارکرلیا ہے۔ گرفتارملزمان نے جولائی2019کو مدعی مقدمہ محمد شیر سے امانتاً رقم27لاکھ روپے لی جو کہ واپس نہ کی۔ جس پر ملزمان کے خلاف امانت میں خیانت کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا جو گرفتاری سے بچنے کیلئے روپوش ہوگئے تھے ایس ایچ او تھانہ جھاوریاں اور ان کی ٹیم نے جدیدٹیکنالوجی کی مدد سے ملزمان کو گرفتارکرکے حسب ضابطہ کاروائی شروع کر دی ہے مزید تفتیش جاری ہے۔
(ترجمان سرگودھا پولیس)

Tuesday, May 19, 2020