تھانہ جھال چکیاں، گرفتارچھ ملزمان سے چرس وناجائزاسلحہ برآمد

سرگودھا:تھانہ جھال چکیاں پولیس کی کاروائی، گرفتارچھ ملزمان سے چرس وناجائزاسلحہ برآمد
سرگودھا:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار کی ہدایت پرمنشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ جھال چکیاں انسپکٹرعبدالمجید نے سب انسپکٹر ممتاز حسین اور اسسٹنٹ سب انسپکٹرز طاہر محموداور محمد یونس وغیرہ پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ تھانہ جھال چکیاں کے مختلف علاقوں میں ریڈ کرکے ملزمان علی حسن ولد نذیر سکنہ چک70شمالی سے چرس520گرام، عقیل عباس ولد ارشاد سکنہ چک82شمالی سے رائفل8ایم ایم، علی حسن ولد ارشاد سکنہ چک82جنوبی سے پسٹل30بور، عمران ولد عبدالستار سکنہ کلورکوٹ بھکر سے پسٹل30بور، اشفاق ولد اسحاق سکنہ چک54شمالی سے پسٹل30بور اور ریاض ولد احمد خان سکنہ چک54شمالی سے پسٹل30بور برآمد کرکے گرفتارملزمان کے خلاف منشیات فروشی وناجائزاسلحہ رکھنے کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں مزید تفتیش جاری ہے۔
(ترجمان سرگودھا پولیس)

Tuesday, July 7, 2020