تھانہ جھال چکیاں، گرفتاردو ملزمان سے کلاشنکوف سمیت اسلحہ برآمد

سرگودھا:تھانہ جھال چکیاں پولیس کی کاروائی، گرفتاردو ملزمان سے کلاشنکوف سمیت اسلحہ برآمد
سرگودھا: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار کی ہدایت پرمنشیات فروشوں و ناجائزاسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ جھال چکیاں انسپکٹر عبدالمجید نے اسسٹنٹ سب انسپکٹرزمحمد طاہر اور شاہد اقبال وغیرہ پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ ریڈ کرکے ملزمان فیصل حیات ولد نذیر احمد سکنہ چک نمبر60شمالی سے کلاشنکوف اورمحمد رمضان ولد محمد حیات قوم ہرل سکنہ چک نمبر60شمالی خضر آباد سے بندوق12بور برآمد کرکے گرفتارملزمان کے خلاف ناجائزاسلحہ رکھنے کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔مزید تفتیش جاری ہے۔
(ترجمان سرگودھا پولیس)

Sunday, July 12, 2020