تھانہ جھال چکیاں ، کلاشنکوف سمیت اسلحہ برآمد

سرگودھا:تھانہ جھال چکیاں پولیس کی کاروائی،  کلاشنکوف سمیت اسلحہ برآمد 
سرگودھا:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزارکی ہدایت پرایس ایچ او تھانہ جھال چکیاں انسپکٹر عبدالمجید نے سب انسپکٹر نصرت علی،اسسٹنٹ سب انسپکٹرز علی حسین، محمد سلیم اورعزیز احمد وغیرہ پر مشتمل ٹیموں کے ہمراہ اقدام قتل میں گرفتارملزمان جاوید اقبال ولد غلام مصطفی سکنہ 56شمالی سے کلاشنکوف،سرفراز ولد عبدالستار سکنہ56شمالی سے بندوق12بور،نصرمحمود ولد اشرف سکنہ54شمالی سے بندوق12بور، محمد اشفاق ولد عبدالستار56شمالی سے بندوق12بور، اکبر ولد فیاض سکنہ56شمالی سے بندوق12بور،حارث ولد جاوید سکنہ 56شمالی سے پسٹل30بور،سہیل ولد یار سکنہ ماڑی سے پسٹل30بور، عامرولد ابراہیم سکنہ 54شمالی سے واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے۔ گرفتارملزمان کے خلاف ناجائزاسلحہ رکھنے کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔مزید تفتیش جاری ہے۔
(ترجمان سرگودھا پولیس)

Thursday, August 6, 2020