تھانہ جھال چکیاں، منشیات فروش رنگے ہاتھوں گرفتار، ہیروئن1.280کلو گرام برآمد

سرگودھا:تھانہ جھال چکیاں پولیس کی کاروائی، بدنام زمانہ منشیات فروش رنگے ہاتھوں گرفتار، ہیروئن1.280کلو گرام  برآمد 
سرگودھا: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار کی ہدایت پرمنشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ جھال چکیاں انسپکٹرعبدالمجید نے اسسٹنٹ سب انسپکٹر عابد خان وغیرہ پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ ریڈ کرکے بدنام زمانہ منشیات فروش  حمزہ ولد ذوالفقار علی سکنہ فاطمہ جناح کالونی کو منشیات فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا ہے۔ گرفتارملزم کے قبضہ سے ہیروئن1.280کلو گرام برآمدکرکے منشیات فروشی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے مزید تفتیش جاری ہے۔
(ترجمان سرگودھا پولیس)

Monday, July 6, 2020