تھانہ جھال چکیاں، دوہرے قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری گرفتار

سرگودھا:تھانہ جھال چکیاں پولیس کی کاروائی،دوہرے قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری گرفتار
سرگودھا: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار کی ہدایت پرسنگین وارداتوں میں مطلوب اشتہاریوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ جھال چکیاں انسپکٹر عبدالمجید نے سب انسپکٹر محمد اقبال وغیرہ پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ ریڈ کرکے قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم محمد اکبر ولد محمد حسن قوم ملیانہ سکنہ دھریمہ ضلع سرگودھا کو گرفتارکرلیا ہے۔گرفتار اشتہاری مجرم محمد اکبر نے ستمبر 2016کو رشتے کے تنازعہ پر وھریمہ کے رہائشی محمد اعجاز اور محمد نواز کو ناحق قتل کیا اور گرفتاری سے بچنے کیلئے روپوش ہوگیا۔ ایس ایچ او تھانہ جھال چکیاں اور انکی ٹیم نے جدید اور روائتی طریقہ کارتفتیش کو اپناتے ہوئے اشتہاری مجرم کو گرفتارکرلیا ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے۔
(ترجمان سرگودھا پولیس)

Saturday, July 18, 2020