تھانہ جھال چکیاں، اقدام قتل کے مقدمہ میں گرفتارچار ملزمان سے اسلحہ برآمد

سرگودھا:تھانہ جھال چکیاں پولیس کی کاروائی، اقدام قتل کے مقدمہ میں گرفتارچار ملزمان سے اسلحہ برآمد 
سرگودھا:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار کی ہدایت پرناجائزاسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ جھال چکیاں انسپکٹرعبدالمجید نے سب انسپکٹر ممتاز حسین اور اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد سلیم وغیرہ پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ اقدام قتل کے مقدمہ میں استعمال ہونے والا اسلحہ گرفتارملزمان حسن سہیل ولد حیات سکنہ چک54شمالی سے رائفل303بور، تصور ولد اللہ دتہ سکنہ چک54شمالی سے رائفل8ایم ایم، اقتدار احمد ولد صادق سکنہ چک54شمالی سے رائفل7ایم ایم اور مظفر ولد پرویز سکنہ محمدی کالونی سے پسٹل30بوربرآمد کرکے گرفتارملزمان کے خلاف ناجائزاسلحہ رکھنے کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں مزید تفتیش جاری ہے۔
(ترجمان سرگودھا پولیس)

Wednesday, July 8, 2020