تھانہ جھال چکیاں، گرفتارتین ملزمان سے شراب واسلحہ برآمد

سرگودہا:تھانہ جھال چکیاں پولیس کی کاروائی،گرفتارتین ملزمان سے شراب واسلحہ برآمد 
سرگودہا:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار کی ہدایت پر منشیات فروشوں وناجائزاسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ جھال چکیاں انسپکٹر عبدالمجید نے اسسٹنٹ سب انسپکٹر ز عبدالحفیظ اور علی حسین وغیرہ پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ ریڈ کرکے ملزمان مدثر عباس ولد ممتاز سکنہ چک66شمالی سے شراب25لیٹر، طاہر ولد سردر سکنہ66شمالی سے شراب28لیٹر اور محمد عرفان ولد خضر حیات سکنہ چک66شمالی سے پسٹل30بور برآمدکرکے گرفتارملزمان کے خلاف منشیات فروشی وناجائزاسلحہ رکھنے کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں مزید تفتیش جاری ہے۔
(ترجمان سرگودھا پولیس)

Saturday, August 15, 2020