تھانہ جھال چکیاں، گرفتار چار ملزمان سے چرس وکلاشنکوف سمیت اسلحہ برآمد

سرگودھا:تھانہ جھال چکیاں پولیس کی کاروائی، گرفتار چار ملزمان سے چرس وکلاشنکوف سمیت اسلحہ برآمد
سرگودھا: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار کی ہدایت پرمنشیات فروشوں وناجائزاسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ جھال چکیاں انسپکٹر عبدالمجید نے اسسٹنٹ سب انسپکٹرز طاہر محمود اور شاہد اقبال وغیرہ پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ ریڈ کرکے بدنام زمانہ منشیات فروش محمد رضوان ولد یارا سکنہ بہک میکن سے چرس516گرام، گل شیر ولد سکندر خان سکنہ ٹھٹھی مظلم سے کلاشنکوف معہ110گولیاں، محمد جاوید ولد ممتاز خان سکنہ عزیز بھٹی ٹاؤن سے بندوق12بور اور عمر خیام ولد عبدالستا رسکنہ اکرام کالونی سے پسٹل30بور برآمد کرکے گرفتارملزمان کے خلاف منشیات فروشی وناجائزاسلحہ رکھنے کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں مزید تفتیش جاری ہے۔(ترجمان سرگودھا پولیس)

Monday, July 20, 2020