تھانہ جھال چکیاں، تین ملزمان گرفتار، چرس1.380کلو گرام واسلحہ برآمد

سرگودہا:تھانہ جھال چکیاں پولیس کی کاروائی، منشیات فروش سمیت تین ملزمان گرفتار، چرس1.380کلو گرام واسلحہ برآمد 
سرگودہا:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار کی ہدایت پر منشیات فروشوں وناجائزاسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ جھال چکیاں انسپکٹر عبدالمجید نے سب انسپکٹر ظہیر احمد وغیرہ پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ ریڈ کرکے بدنام زمانہ منشیات فروش بدرمنیر ولد صلابت خان سکنہ ٹاٹری لک سے چرس1.380کلو گرام، عبدالرزاق ولد ریاض سکنہ لک سے بندوق12بور اور فخر عباس ولد مظہر عباس سکنہ جھاوریاں سے پسٹل30بور برآمدکرکے گرفتارملزمان کے خلاف منشیات فروشی وناجائزاسلحہ رکھنے کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں مزید تفتیش جاری ہے۔
(ترجمان سرگودھا پولیس)

Thursday, August 13, 2020