تھانہ جھال چکیاں ، ترکھانوالہ کے علاقہ سے لاپتہ خاتون بیٹے کے حوالے

سرگودھا:تھانہ جھال چکیاں پولیس کی کاروائی،ترکھانوالہ کے علاقہ سے لاپتہ خاتون بیٹے کے حوالے 
سرگودھا:تھانہ جھال چکیاں پولیس کو اطلاع ملی کہ جھال چکیاں چوک کے قریب ایک خاتون پریشان کھڑی ہے اور اپنا نام وپتہ نہیں بتا سکتی ۔ جس پر ایس ایچ او تھانہ جھال چکیاں نے لیڈی کنسٹیبل اوراپنی ٹیم کے ہمراہ فوری کاروائی کرتے ہوئے خاتون کو تحویل میں لیکر اسکے لواحقین کی تلاش شروع کی تو معلوم ہوا کہ یہ خاتون مسماۃ زرینہ بی بی جو کہ ایک ہفتہ قبل تھانہ ترکھانوالہ کے علاقہ سے غائب ہوگئی تھی جسکوامروز  ایس ایچ او تھانہ جھال چکیاں نے اسکے حقیقی بیٹے کے حوالے کر دیا ہے ۔
(ترجمان سرگودھا پولیس)

Wednesday, July 15, 2020