تھانہ جھال چکیاں گرفتاردوملزمان سے چرس1.277کلو گرام وپسٹل برآمد

سرگودھا:تھانہ جھال چکیاں پولیس کی کاروائی، گرفتاردوملزمان سے چرس1.277کلو گرام وپسٹل برآمد 
سرگودھا :ڈی پی او فیصل گلزار کی خصوصی ہدایت پرمنشیات فروشوں وناجائزاسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ جھال چکیاں انسپکٹر عبدالمجید نے اسسٹنٹ سب انسپکٹر ز رزاق احمد اور طاہر محمود پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ چک نمبر68شمالی میں ریڈ کرکے بدنام زمانہ منشیات فروش محمد ارشد ولد محمد خان سکنہ چک نمبر70شمالی سے چرس1.277کلو گرام جبکہ عرفان عظیم ولد محمد بشیر سکنہ فاطمہ جناح کالونی سے پسٹل30بور برآمد کرکے گرفتارملزمان کے خلاف منشیات فروشی وناجائزاسلحہ رکھنے کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں مزید تفتیش جاری ہے۔
(ترجمان سرگودھا پولیس)

Monday, May 11, 2020