تھانہ جھال چکیاں پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی

سرگودھا: تھانہ جھال چکیاں پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی، گرفتارتین ملزمان سے چرس، ہیروئن وپسٹل 30بور برآمد
سرگودھا:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمارہ اطہر کی ہدایت پرمنشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ جھال چکیاں انسپکٹر عبدالجمید نے سب انسپکٹرز محمد اقبال، ذیشان ظفر اور اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد سلیم پر مشتمل ٹیموں کے ہمراہ تھانہ جھال چکیاں کے مختلف علاقوں میں ریڈ کرکے ملزمان محمد لیاقت ولد محمد اسلم سکنہ لک موڑ سے چرس1300گرام معہ ہیروئن200گرام، محمد وسیم ولد محمد حیات سکنہ چک62شمالی سے چرس510گرام اور مبین ولد ارشاد سکنہ 158شمالی سے پسٹل30بور برآمد کرکے گرفتارملزمان کے خلاف منشیات فروشی وناجائزاسلحہ رکھنے کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں مزید تفتیش جاری ہے۔(ترجمان سرگودھا پولیس)

Tuesday, April 7, 2020