تھانہ جھال چکیاں منشیات فروش 2.424کلو گرام چرس سمیت رنگے ہاتھوں گرفتار

سرگودھا:تھانہ جھال چکیاں پولیس کی کاروائی، منشیات فروش 2.424کلو گرام چرس سمیت رنگے ہاتھوں گرفتار
سرگودھا:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار کی ہدایت پرمنشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ جھال چکیاں انسپکٹر عبدالمجید نے اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد سلیم وغیرہ پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ چک نمبر81شمالی میں ریڈ کرکے ملزم عطا محمد ولد کرم علی سکنہ چک نمبر82شمالی کو منشیات فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا ہے۔ ملزم کے قبضہ سے چرس2.424کلو گرام اور وٹک رقم مبلغ5000ہزار روپے برآمد ہوئی۔ گرفتارملزم کے خلاف منشیات فروشی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے مزید تفتیش جاری ہے۔
(ترجمان سرگودھا پولیس)

Wednesday, May 6, 2020