تھانہ جھال چکیاں بدنام زمانہ دومنشیات فروش گرفتار پانچ کلو گرام کے قریب چرس وناجائزاسلحہ برآمد

سرگودھا: تھانہ جھال چکیاں پولیس کی بڑی کاروائی، بدنام زمانہ دومنشیات فروش گرفتار، پانچ کلو گرام کے قریب چرس وناجائزاسلحہ برآمد  
سرگودھا:ڈی پی او سرگودھا فیصل گلزار کی ہدایت پرمنشیات فروشوں وناجائزاسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ جھال چکیاں عبدالمجید نے سب انسپکٹر محمد اقبال وغیرہ پر مشتمل ٹیم کے ساتھ ملکر تھانہ جھال چکیاں کے مختلف علاقوں میں ریڈ کرکے بدنام زمانہ منشیات فروش احمد حیات ولد بروہی سکنہ چک65شمالی سے چرس2.146کلو گرام معہ بندوق12بور جبکہ احمد خان ولد عبدالرحمن سکنہ چک نمبر70شمالی سے چرس 2.524کلو گرام معہ پسٹل30بور برآمد کرکے گرفتارملزمان منشیات فروشی وناجائزاسلحہ رکھنے کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں مزید تفتیش جاری ہے۔
(ترجمان سرگودھا پولیس)

Wednesday, May 13, 2020