تھانہ جات میں تعینات ڈیٹآ انٹری آپریٹرز کی ٹریننگ ورکشاپ کا انعقاد

سرگودہا:ڈی پی او عمارہ اطہر کی ہدایت پر تھانہ میں تعینات ڈیٹا انٹری آپریٹرز کی ٹریننگ ورکشاپ کا انعقاد
سرگودہا:تھانوں کا تمام ریکارڈ بذریعہ سافٹ وئیر کمپیوٹرائزڈ کیا جارہا ہے اور خصوصی اہداف مقرر کیے گئے ہیں جس کو پورا کرنے کیلئے فرنٹ ڈیسک عملہ کی معاونت کیلئے ڈیٹا انٹری آپریٹرز تعینات کیے گئے ہیں۔ اس سلسلہ میں ضلع بھر سے کمپیوٹر کا علم رکھنے والے کنسٹیبلان کو منتخب کیا گیا ہے جن کو ڈی پی او آفس میں ٹریننگ کروائی گئی۔ ٹریننگ ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمارہ اطہرنے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی نے ریکارڈ مرتب کرنے کو انتہائی آسان بنا دیا ہے ضرورت اس بات کی ہے کہ اس سے بھر پور فائدہ اٹھایا جائے۔ ریکارڈ کمپیوٹر ائزڈ ہونے سے نہ صرف تھانہ میں رش ورک کم ہو گا بلکہ اس سے پولیس کی کارکردگی بھی بہتر ہوگی اور تھانہ کلچر میں بھی مثبت تبدیلی آئیگی۔ اس موقع پر او ایس آئی خاورشہزاد اور انچارج ڈیجیٹل کنٹرول روم نجم الحسن بھی موجود تھے۔(ترجمان سرگودھا پولیس)

Thursday, January 30, 2020