تھانہ بھیرہ ، منشیات فروش رنگے ہاتھوں گرفتار،دوکلو گرام سے زائد ہیروئن برآمد

سرگودھا:تھانہ بھیرہ پولیس کی بڑی کاروائی، منشیات فروش رنگے ہاتھوں گرفتار،دوکلو گرام سے زائد ہیروئن برآمد 
سرگودھا:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار کی ہدایت پرمنشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ بھیرہ شاہد اقبال نے سب انسپکٹر عمیر حسن پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ چک مبارک دوران چیکنگ منشیات فروش عارف آفریدی ولد نمبردار خان سکنہ پشاور کو منشیات فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا ہے۔ گرفتارملزم کے قبضہ سے ہیروئن2.120کلو گرام برآمدکرکے منشیات فروشی کی دفعات کے تحت تھانہ بھیرہ میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے مزید تفتیش جاری ہے۔
(ترجمان سرگودھا پولیس)

Monday, July 6, 2020