تھانہ بھیرہ، منشیات فروش گرفتار، 2کلو گرام ہیروئن اور2کلو گرام افیون برآمد

سرگودھا: تھانہ بھیرہ پولیس کی بڑی کاروائی، منشیات فروش گرفتار، 2کلو گرام ہیروئن اور2کلو گرام افیون برآمد
سرگودھا: ڈی پی او فیصل گلزار کی ہدایت پرضلع کے داخلی وخارجی راستوں پر چیکنگ مزید سخت کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ بھیرہ سب انسپکٹر شاہد اقبال نے سب انسپکٹر توقیر عباس اور اسسٹنٹ سب انسپکٹر فدامحمدوغیرہ پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ بھیرہ انٹرچینج پر چیکنگ کے دوران ملزم مطیع اللہ ولد صفیع اللہ قوم پٹھان سکنہ پشاور کو منشیات فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا ہے۔ گرفتارملزم کے قبضہ سے 2کلو گرام ہیروئن اور2کلو گرام افیون برآمدکرکے منشیات فروشی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے۔
(ترجمان سرگودھا پولیس)

Tuesday, June 30, 2020