تھانہ بھیرہ، ڈکیتی کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری گرفتار

سرگودھا:تھانہ بھیرہ پولیس کی بڑی کاروائی، ڈکیتی کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری گرفتار، اسلحہ برآمد 
سرگودھا: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار کی ہدایت پرسنگین وارداتوں میں مطلوب اشتہاریوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ بھیرہ شاہد اقبال نے سب انسپکٹر محمد عمیر اور اسسٹنٹ سب انسپکٹر حق نواز وغیرہ پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ ریڈ کرکے ڈکیتی کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم محمد نواز ولد عجب خان سکنہ شیدوخیل اکوڑہ خٹک نوشہرہ کو گرفتارکرلیا ہے۔ گرفتار اشتہاری مجرم نے فروری2019کو مدعی مقدمہ ذوالفقار علی گوندل کے ڈیرہ پر اپنے دیگر پانچ ساتھیوں کے ساتھ ملکر اسلحہ کے زور پر مال مویشی زبردستی مزدا ٹرک میں لوڈ کرکے فرار ہوگئے تھے۔قبل ازیں گرفتاراشتہاری مجرم کے ساتھیوں عاقب، اسامہ، پیر محبوب اور عدالت خان کو گرفتارکرکے حوالات جوڈیشل بھجوایا گیا ہے۔ اشتہاری مجرم محمد نواز گرفتاری سے بچنے کیلئے روپوش ہوگیا تھا جس پر ایس ایچ او تھانہ بھیرہ اور انکی ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتارکرلیا ہے اسی طرح دوران چیکنگ ملزم عادل رحمن ولد محمد یوسف سکنہ محلہ خواجگان بھیرہ سے پسٹل30بور برآمدکرکے ناجائزاسلحہ رکھنے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے مزید تفتیش جاری ہے۔
(ترجمان سرگودھا پولیس)

Thursday, July 16, 2020