تھانہ بھیرہ پولیس کی بڑی کاروائی

سرگودھا:تھانہ بھیرہ پولیس کی بڑی کاروائی،منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام،گرفتارملزمان سے چرس 12.890 کلو گرام اور افیون 8.090کلوگرام برآمد 
سرگودھا: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار کی ہدایت پرضلع کے داخلی وخارجی راستوں پر چیکنگ مزید سخت کرتے ہوئے ایس ڈی پی او بھلوال سرکل اے ایس پی ماہم خان کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ بھیرہ سب انسپکٹر شاہد اقبال کی سربراہی میں سب انسپکٹر محمد عمیر وغیرہ پر مشتمل ٹیم نے چوکی چک مبارک کے قریب دوران سنیپ چیکنگ کارنمبریLEA-8016میں سوار ملزمان عتیق الرحمان ولد بہادر خان قوم پٹھان سکنہ بازگڑھ ضلع خیبر ایجنسی اور شیر محمد ولد بھائی جان سکنہ کندے مغل خیل ضلع خیبر ایجنسی کو گرفتارکرلیا ہے۔ گرفتارملزمان کے قبضہ سے 12.890کلو گرام اور افیون8.090کلو گرام برآمد کرکے گرفتارملزمان کے خلاف منشیات سمگلنگ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ منشیات سمگلنگ میں استعمال ہونے والی کارمتذکرہ بالا کو علیحدہ قبضہ پولیس میں لیکر تفتیش شروع کر دی ہے۔ گرفتارملزمان نے یہ منشیات پنجاب کے مختلف اضلاع میں فروخت کرنا تھی۔مزید تفتیش جاری ہے۔
(ترجمان سرگودھا پولیس)

Tuesday, July 21, 2020