تھانہ بھیرہ پولیس کی کاروائی، گرفتارتین ملزمان سے اسلحہ برآمد

سرگودہا:تھانہ بھیرہ پولیس کی کاروائی، گرفتارتین ملزمان سے اسلحہ برآمد  
سرگودہا:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار کی ہدایت پرناجائزاسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ بھیرہ شاہد اقبال نے سب انسپکٹر عمیر حسن اور اسسٹنٹ سب انسپکٹر فدا محمد وغیرہ پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ ریڈ کرکے ملزمان احسان ولد یوسف سکنہ ٹاٹریاں سے بندوق12بور، محمد بشیر ولد امیر سکنہ چک مبارک سے پسٹل30بوراور حسن جمیل ولد سجاد شاہ سکنہ نبی شاہ بالا سے پسٹل30بوربرآمدکرکے گرفتارملزمان کے خلاف ناجائزاسلحہ رکھنے کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں مزید تفتیش جاری ہے۔
(ترجمان سرگودھا پولیس)

Saturday, August 15, 2020