تھانہ بھیرہ پولیس کی بڑی کاروائی

سرگودھا:تھانہ بھیرہ پولیس کی بڑی کاروائی، مویشی چور گینگ کاسرغنہ دو ساتھیوں سمیت گرفتار، 18لاکھ روپے سے زائد مالیت کے مال مویشی برآمد
سرگودھا: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمارہ اطہر کی ہدایت پرجرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ بھیرہ انسپکٹر فواد علی شیرازی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ مویشی چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کے خلاف کاروائی کے دوران سرغنہ ریاست علی ولد فلک شیر قوم کانجو سکنہ حافظ آباد کو اسکے دو ساتھیوں محمد عالمگیر ولد محمد اسلم قوم گورائیہ سکنہ جوایا پنڈی بھٹیاں ضلع حافظ آباد اور محمد اشرف ولد محمد اسلم سکنہ ڈیرہ امیر والا فتح گڑھ کو گرفتارکرلیا ہے۔ گرفتارملزمان سے چوری شدہ مال مویشی چار راس بھینس،پانچ راس گائے، دو کٹے اور ایک بچھڑا کل مالیتی18لاکھ 80ہزار روپے برآمد کرکے بعداز قانونی کاروائی اصل مالکان کے حوالے کر دیئے گئے ہیں مزید تفتیش جاری ہے۔ ڈی پی او سرگودھا نے ایس ایچ او تھانہ بھیرہ اور انکی ٹیم کو اچھی کاروائی پر شاباش دی ہے۔ (ترجمان سرگودھا پولیس)

Tuesday, March 31, 2020