تھانہ بھیرہ پولیس گرفتار ملزم سے چرس1.110کلو گرام برآمد

سرگودھا: تھانہ بھیرہ پولیس کی کاروائی، گرفتارملزم سے چرس1.110کلو گرام برآمد
سرگودھا: ڈی پی او سرگودھا فیصل گلزار کی ہدایت پرمنشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ بھیرہ شاہد اقبال نےاسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد ارشد پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ تھانہ بھیرہ کے علاقہ ڈھل میں ریڈ کرکے منشیات فروشی میں ملوث ملزم عاطف ولد سعی محمد سکنہ ڈھل کو گرفتارکرکے اسکے قبضہ سے چرس1.110کلو گرام برآمد کرلی ہے گرفتارملزم کے خلاف منشیات فروشی کی دفعات کے تحت تھانہ بھیرہ میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔مزید تفتیش جاری ہے۔
(ترجمان سرگودھا پولیس)

Monday, May 18, 2020