تھانہ بھلوال صدر پولیس کی جواریوں کے خلاف کارروائی

سرگودھا:تھانہ بھلوال صدر پولیس کی جواریوں کے خلاف کارروائی، مرغوں کی لڑائی پر جواء کھیلتے ہوئے ملزمان گرفتار، داؤ پر لگی رقم اور ناجائزاسلحہ بھی برآمد 
سرگودھا:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعمارہ اطہرکی ہدایت پرجرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ بھلوال صدر ارباب طفیل نے سب انسپکٹر محمد اشرف پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ سیم نالہ چک نمبر24شمالی ریڈ کرکے ملزمان ربنواز ولد محمداسلم، محمد عمران ولد محمد صفدر سکنائے چک نمبر24شمالی کو مرغوں کی لڑائی پر جواء کھیلتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا ہے۔ دوران کاروائی ملزمان نے ملزمان نے پولیس ملازمان کے ساتھ مزاحمت بھی کی گرفتارملزمان کے قبضہ سے داؤ پر لگی رقم آٹھ ہزار روپے اور دوموٹرسائیکل برآمد کرلیے گئے ہیں جبکہ ملزمان محمدعمران کے قبضہ سے پمپ ایکشن اور ربنواز سے بندوق12بوربھی برآمد ہوئی۔ ملزمان کے خلاف قماربازی ایکٹ، ناجائزاسلحہ اور کارسرکارمیں مزاحمت کی دفعات کے تحت تھانہ صدر بھلوال میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے مزید تفتیش جاری ہے۔(ترجمان سرگودھا پولیس)

Wednesday, March 25, 2020