تھانہ بھلوال سٹی پولیس کی ناجائزاسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی

سرگودھا:تھانہ بھلوال سٹی پولیس کی ناجائزاسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی، گرفتارپانچ ملزمان سے اسلحہ برآمد
سرگودھا:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار کی ہدایت پر ناجائزاسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ بھلوال سٹی انسپکٹر خطیب الرحمن نے سب انسپکٹر فخر عباس اور اسسٹنٹ سب انسپکٹر عمر حیات پر مشتمل ٹیموں کے ہمراہ تھانہ بھلوال سٹی کے مختلف علاقوں میں ریڈ کرکے ملزمان غلام مرتضیٰ ولد محمد نذیر سکنہ کوٹ راجہ سے رائفل444بور، ایوب ولداسلم سکنہ کوٹ راجہ سے بندوق12بور، غلام مصطفی ولد نذر سکنہ کوٹ راجہ سے پسٹل30بور،عرفان ولد احمدخان سکنہ 82شمالی سے پسٹل30بور، شباب حیدر ولد طاہر اعجاز سکنہ علی پور سیداں سے پسٹل30بوربرآمد کرکے گرفتارملزمان کے خلاف ناجائزاسلحہ رکھنے کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں مزید تفتیش جاری ہے ۔(ترجمان سرگودھا پولیس)

Tuesday, April 28, 2020