تھانہ بھلوال صدر چار اشتہاری سمیت دس ملزمان گرفتار منشیات و اسلحہ برامد

سرگودہا:تھانہ بھلوال صدر پولیس کی بڑی کاروائی، قتل اور رہزنی کے چار اشتہاری مجرمان سمیت 10ملزمان گرفتار، منشیات وناجائزاسلحہ برآمد
سرگودہا: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمارہ اطہر کی ہدایت پراشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ڈی پی او بھلوال سرکل ملک شکیل احمد کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ بھلوال صدر سجاد احمد کی سربراہی میں خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی۔جنہوں نے اشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائی کے دوران قتل اور رہزنی کے مقدمات میں مطلوب چار مجرمان کو گرفتارکرلیا ہے۔ اس سلسلہ میں پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں ایس ڈی پی او بھلوال سرکل ڈی ایس پی ملک شکیل احمد نے صحافیوں کو تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ملزم باسط ولد محمد عظیم سکنہ چک نمبر2شمالی نے دسمبر 2018میں سابقہ دشمنی کی بنا پر دو افرادمقبول اور عنصر محمود کو ناحق قتل کیا تھا اور گرفتاری سے بچنے کیلئے روپوش ہو گیا جبکہ رہزنی کی وارداتوں میں مطلوب اشتہاری مجرمان تجمل عباس ولد محمد ارشد سکنہ رفیع پارک، غلام عباس ولد محمد ارشد سکنہ رفیع پارک اور عادل ولد غلام حسین سکنہ منظور حیات کالونی کو گرفتارکرکے وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ اور مال مسروقہ بھی برآمد کرلیا گیا ہے ملزمان اسلحہ کے زور پروارداتیں کرتے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایس ایچ او تھانہ بھلوال صدر نے اپنی ٹیم کے ہمراہ منشیات فروشوں وناجائزاسلحہ رکھنے والوں کے خلاف بھی بڑی کاروائی کی ہے جس میں اشفاق احمد ولد اللہ یار سکنہ شاہین آباد گجرنوالہ سے چرس1210گرام،محمد مسعود ولد کرم حسین سکنہ3شمالی سے چرس1100گرام، فیصل عباس ولد حیدر شاہ سکنہ سیدپور ریحان سے کلاشنکوف،رضوان ولد اسلم سکنہ15شمالی سے کلاشنکوف،اسد مصطفی ولد ظفر اقبال سکنہ دیووال سے کلاشنکوف اورپسٹل30بوراورمعراج ولد محمد خان سکنہ سلطان پور سے پسٹل30بور معہ سینکڑوں گولیاں برآمد کرکے گرفتارملزمان کے خلاف منشیات فروشی وناجائزاسلحہ رکھنے کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔مزید تفتیش جاری ہے۔(ترجمان سرگودہا پولیس)

Sunday, January 19, 2020