تھانہ بھلوال صدر تین ملزمان گرفتار دو کلاشنکوف ایک پسٹل برامد

سرگودہا:تھانہ بھلوال صدرپولیس کی ناجائزاسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی،گرفتارتین ملزمان سے دوکلاشنکوف اور پسٹل30بوربرآمد
سرگودہا:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعمارہ اطہر کی ہدایت پرناجائزاسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ بھلوال صدر سجاد احمد نے سب انسپکٹر محمد عاصم اور اسسٹنٹ سب انسپکٹر غلام حسین پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ تھانہ بھلوال صدر کے مختلف علاقوں میں ریڈ کرکے ملزمان فیصل عباس ولد حیدر شاہ سکنہ سیدپور بھیرہ سے کلاشنکوف معہ20گولیاں، رضوان حیدر ولد محمد اسلم سکنہ15جنوبی سے کلاشنکوف معہ30گولیاں اور ملزم محمد میراج ولد محمدخان سکنہ سلطان پور سے پسٹل30بور برآمد کرکے گرفتارملزمان کے خلاف ناجائزاسلحہ رکھنے کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔ مزید تفتیش جاری ہے۔(ترجمان سرگودھا پولیس)

Monday, January 13, 2020