تھانہ بھلوال صدر منشیات فروش گرفتار، چرس1.200کلو گرام اورآئس 110گرام برآمد

سرگودھا: تھانہ بھلوال صدر پولیس کی کاروائی بدنام زمانہ منشیات فروش رنگے ہاتھوں گرفتار، چرس1.200کلو گرام اورآئس 110گرام برآمد 
سرگودھا: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار کی ہدایت پرمنشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ بھلوال صدر انسپکٹر ارباب طفیل نے سب انسپکٹر محمد اسلم وغیرہ پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ ریڈ کرکے للیانی کے رہائشی بدنام زمانہ منشیات فروش نواز ولد رحمت خان کو منشیات فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا ہے گرفتارملزم کے قبضہ سے چرس 1.200کلو گرام اورآئس 110گرام برآمد کرکے منشیات فروشی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے۔(ترجمان سرگودھا پولیس)

Tuesday, June 2, 2020