تھانہ بھلوال سٹی ،راہزنی کے مقدمہ میں مطلوب ملزم گرفتار

سرگودھا:تھانہ بھلوال سٹی پولیس کی کاروائی،راہزنی کے مقدمہ میں مطلوب ملزم گرفتار
سرگودھا: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزارکی ہدایت پرجرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ اوتھانہ بھلوال سٹی سب انسپکٹر فاروق حسنات نے اسسٹنٹ سب انسپکٹر عمر حیات پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ ریڈ کرکے راہزنی کے مقدمہ میں مطلوب ملزم محمد جاوید ولد محمد اعظم سکنہ نبی شاہ بالا کو گرفتارکرلیا ہے۔ گرفتارملزم نے جولائی 2019میں اپنے دیگر تین ساتھیوں کے ساتھ ملکر پرانا بھلوال کے قریب چک15شمالی کے رہائشی ثاقب اقبال سے اسلحہ کے زور پر واردات کرکے  موٹرسائیکل، نقدی اور موبائل فون چھین لیا اور فرار ہوگئے۔ایس ایچ او تھانہ بھلوال سٹی نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزم کو گرفتارکرلیا ہے جبکہ وقوعہ میں دیگر ملزمان کو قبل ازیں گرفتارکرکے حوالات جوڈیشل بھجوایا جاچکاہے۔ مزید تفتیش جاری ہے۔
(ترجمان سرگودھا پولیس)

Monday, June 15, 2020