تھانہ بھاگٹانوالہ پولیس کی منشیات فروشی کے خلاف کارروائی

سرگودھا:تھانہ بھاگٹانوالہ پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی، گرفتار دو ملزمان سے چرس1900گرام برآمد 
سرگودھا:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعمارہ اطہر کی ہدایت پرمنشیات فروشوں وناجائزاسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ بھاگٹانوالہ سب انسپکٹر خرم شہزاد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ تھانہ بھاگٹانوالہ کے مختلف علاقوں میں ریڈ کرکے ملزمان عنصر عباس ولد منظور احمد سکنہ لالووالی سے چرس1460گرام، جہانزیب ولد اکرم سکنہ مٹیلہ سے چرس440گرام برآمد کرلی ہے ۔ گرفتارملزمان کے خلاف منشیات فروشی کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں مزید تفتیش جاری ہے۔ (ترجمان سرگودھا پولیس)

Tuesday, March 3, 2020