تھانہ بھاگٹانوالہ پولیس گرفتار ملزم سے چرس 1.220 کلو گرام برآمد

سرگودھا: تھانہ بھاگٹانوالہ پولیس کی منشیات فروش کے خلاف کاروائی، گرفتارملزم سے چرس1.220کلو گرام برآمد
سرگودھا:ڈی پی او سرگودھا فیصل گلزار کی ہدایت پرمنشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ بھاگٹانوالہ خرم شہزادنے سب انسپکٹر محمد اکرم پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ چک نمبر26جنوبی میں ریڈ کرکے بدنام زمانہ منشیات فروش رضوان ولد ریاض کو منشیات فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا ہے۔ گرفتارملزم کے قبضہ سے چرس1.220کلو گرام برآمد کرکے منشیات فروشی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے مزید تفتیش جاری ہے۔(ترجمان سرگودھا پولیس)

Monday, May 18, 2020