تھانہ بھاگٹانوالہ پولیس کی کاروائی ڈکیتی کے چار ملزمان گرفتار

سرگودھا: تھانہ بھاگٹانوالہ پولیس کی کاروائی، ڈکیتی کے مقدمہ میں گرفتارچارملزمان سے چھیننا گیا مال مسروقہ و ناجائزاسلحہ  برآمد
سرگودھا:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمارہ اطہر کی ہدایت پرناجائزاسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ بھاگٹانوالہ خرم شہزاد نے سب انسپکٹر محمد اکرم پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ ڈکیتی کے واردات میں ملوث ملزمان کو گرفتارکرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گرفتارملزمان وقار، ثناء اللہ، سرفراز، غلام شبیر نے مارچ2020کو پل نہر چک نمبر68/70شمالی کے قریب کارنمبریLE-9068میں سوار مرزا عابد رضا اور اسکے گھروالوں سے اسلحہ کے زور پر نقدی اور زیورات چھین کر فرار ہوگئے جس پر فوری مقدمہ درج کیا گیا۔ ایس ایچ او تھانہ بھاگٹانوالہ اور انکی ٹیم نے دن رات محنت اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزمان وقار احمد ولدشہباز سکنہ مٹھ لک سے رائفل7ایم ایم، ثناء اللہ ولد باطی خان سکنہ کانڈیووال سے رائفل7ایم ایم، سرفراز احمد ولدبشیر احمد سکنہ دودہ سے پسٹل30بور، غلام شبیر ولد عمر حیات سکنہ کٹھیالہ شیخاں سے پسٹل30بوراور واردات میں چھینا گیا مال مسروقہ 110000روپے بھی برآمد کرلیاہے۔گرفتارملزمان کے خلاف ناجائزاسلحہ رکھنے کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات بھی درج کرلیے گئے ہیں۔ مزید تفتیش جاری ہے۔(ترجمان سرگودھا پولیس)

Saturday, April 11, 2020