تھانہ بھاگٹانوالا منشیات فروش بمعہ چرس گرفتار

سرگودہا:تھانہ بھاگٹانوالہ پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی،گرفتاردوملزمان سے چرس 2810گرام برآمد
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعمارہ اطہر کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ بھاگٹانوالہ خرم شہزاد نے اسسٹنٹ سب انسپکٹرز محمدامیر اور اعجاز احمد پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ تھانہ بھاگٹانوالہ کے مختلف مقامات پر ریڈ کرکے ملزمان عمران ولد امیر سکنہ26جنوبی سے چرس1550گرام، شاہد ولد اقبال سکنہ چک26جنوبی سے چرس1260گرام برآمد کرکے گرفتارملزمان کے خلاف منشیات فروشی کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلیے ہیں مزید تفتیش جاری ہے۔
(ترجمان سرگودہا پولیس)

Monday, January 13, 2020