تھانہ اربن ایریا، گرفتاردو ملزمان سے چرس1.690کلو گرام وپسٹل برآمد

سرگودھا:تھانہ اربن ایریا پولیس کی کاروائی، گرفتاردو ملزمان سے چرس1.690کلو گرام وپسٹل برآمد
سرگودھا:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار کی ہدایت پرمنشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ اربن ایریا انسپکٹر قیصر عباس نے سب انسپکٹر منظور احمد اور اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد یوسف وغیرہ پر مشتمل ٹیم ہمراہ ریڈ کرکے بدنام زمانہ منشیات فروش محمد الطاف ولد یوسف سکنہ کوٹ فرید سے چرس1.200کلو گرام اور ممتاز ولد اللہ بخش سکنہ فیصل ٹاؤن سر گودھا سے چرس490گرام معہ پسٹل30بور برآمد کرکے گرفتارملزمان کے خلاف منشیات فروشی وناجائزاسلحہ رکھنے کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں مزید تفتیش جاری ہے۔(ترجمان سرگودھا پولیس)

Wednesday, July 8, 2020