تھانہ اربن ایریا ، گرفتار تین ملزمان سے دوکلوگرام سے زائد چرس برآمد

سرگودھا:تھانہ اربن ایریا پولیس کی کاروائی، دوران چیکنگ گرفتار تین ملزمان سے دوکلوگرام سے زائد چرس برآمد
سرگودھا: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزارکی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ اربن ایریا انسپکٹر محمد اویس نے سب انسپکٹرز ریحان حفیظ اور محمد عثمان وغیرہ پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ ٹی اینڈ ٹی چوک کوٹ فرید روڈ پر دوران چیکنگ ملزمان محمد یار ولد محمد جہاں قوم کلیار سکنہ یوسف پارک سے چرس1.750کلو گرام، حسن شیر ولد محمد بشیر سکنہ سیدوآنہ سے چرس380گرام اور محمد امجد ولد محمد یار سکنہ سیدوآنہ سے چرس425گرام برآمد کرکے گرفتارملزمان کے خلاف منشیات فروشی کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں مزید تفتیش جاری ہے۔ (ترجمان سرگودھا پولیس)

Monday, June 8, 2020