تھانہ اربن ایریا پولیس کمسن بچی کی زبردستی شادی کرنے والے گرفتار

سرگودھا:تھانہ اربن ایریا پولیس کی بروقت کاروائی، کمسن بچی کی زبردستی شادی کرنے والے ملزمان گرفتار 
سرگودھا:تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز تھانہ اربن ایریا پولیس کو اطلاع موصول ہوئی کہ میاں حیات کالونی میں 13/14سالہ کمسن بچی کی اسکی رضا مندی کے خلاف شادی کررہے ہیں جس پر ایس ایچ او تھانہ اربن ایریا ذیشان اقبال نے سب انسپکٹر محمد اشرف پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ فوری کاروائی کرتے ہوئے میاں حیات کالونی ریڈ کرکے نکاح خواں حافظ ظفر اقبال ولد احمد یار سکنہ میاں حیات کالونی، دلہا محمد اسحاق ولد رفیق سکنہ شیرازی ٹاؤن، دلہن کے والد ارشد جاوید ولد عبدالغفار سکنہ ملت پارک سرگودھا، نکاح کے دونوں گواہان محمد شہزاد ولد عبدالغفار سکنہ گلوالہ سرگودھا اور عبدالقادر ولد گلزار احدم سکنہ چک15شمالی تحصیل بھلوال کو گرفتارکرلیا ہے گرفتارملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے حسب ضابطہ کاروائی شروع کر دی گئی ہے۔(ترجمان سرگودھا پولیس)

Saturday, March 14, 2020