تھانہ اربن ایریا، راہزنی معہ قتل میں مطلوب اشتہاری مجرم گرفتار

سرگودھا:تھانہ اربن ایریا پولیس کی کاروائی، راہزنی معہ قتل میں مطلوب اشتہاری مجرم گرفتار
سرگودھا: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار کی ہدایت پراشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ اربن ایریا انسپکٹر قیصر عباس نے اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد حسنین شاہ وغیرہ پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ ریڈ کرکے راہزنی معہ قتل کی واردات میں مطلوب اشتہاری مجرم مزمل عباس ولد عنایت اللہ سکنہ تحصیل کھاریاں ضلع گجرات کو گرفتارکرلیا ہے۔گرفتاراشتہاری مجرم نے سال2017میں قرطبہ ٹاؤن جوہر کالونی کے قریب کارنمبریLEH/3199میں سوار ہوکر اپنے دودیگر ساتھیوں کے ہمراہ بسمہ اللہ پٹرول پمپ کے مالک محمد حفیظ خان سے نقدی چھینی اور مزاحمت کرنے پر بدر منیر کوفائرنگ کرکے ناحق قتل کر دیا اور موقع سے فرارہوگئے۔ ایس ایچ او تھانہ اربن ایریا اورانکی ٹیم نے جدیداور روائتی طریقہ تفتیش کو اپناتے ہوئے اشتہاری مجرم کو گرفتارکرکے حسب ضابطہ قانونی کاروائی شروع کر دی ہے مزید تفتیش جاری ہے۔
(ترجمان سرگودھا پولیس)

Tuesday, June 23, 2020