تھانہ اربن ایریا دو منشیات فروش گرفتار ہیروئن و چرس برامد

سرگودہا:تھانہ اربن ایریا پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی،گرفتار دو ملزمان سے چرس2200گرام، ہیروئن1120گرام برآمد
سرگودہا: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمارہ اطہر کی ہدایت پرمنشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ اربن ایریا ذیشان اقبال نے سب انسپکٹرز منظور احمد اور ریحان حفیظ پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ محمدی کالونی ریڈ کرکے بدنام زمانہ منشیات فروشوں رضا خان ولد شمشیر خان سکنہ محمدی کالونی سے چرس1040گرام معہ ہیروئن520گرام اور معظم خان ولد رمضان سکنہ محمدی کالونی سے چرس1160گرام معہ ہیروئن600گرام برآمد کرلی ہے۔گرفتارملزمان کے خلاف منشیات فروشی کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں مزید تفتیش جاری ہے۔
(ترجمان سرگودھا پولیس)

Friday, January 17, 2020