تھانہ اربن ایریا ، تین منشیات فروش رنگے ہاتھوں گرفتار

سرگودہا: تھانہ اربن ایریا پولیس کی بڑی کاروائی، تین منشیات فروش رنگے ہاتھوں گرفتار، چرس2.910کلو گرام، ہیروئن 1.580کلو گرام برآمد 
سرگودھا:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن انسپکٹرقیصر عباس نے سب انسپکٹرزید عبداللہ، اسسٹنٹ سب انسپکٹر مظہر حسین اور محمد حسنین وغیرہ پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ تھانہ اربن ایریا کے مختلف علاقوں میں ریڈ کرکے منشیات فروشوں کو رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مسماۃ تحسین عرف نسرین بی بی زوجہ محمد اقبال سکنہ امین کالونی سے چرس1.460کلو گرام، شفاقت ولد شوکت سکنہ چک23جنوبی سے چرس1.450کلو گرام جبکہ محمد اقبال ولد محمد انورسکنہ امین کالونی سے ہیروئن 1.580کلو گرام برآمد کرکے گرفتارملزمان کے خلاف منشیات فروشی کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں مزید تفتیش جاری ہے۔
(ترجمان سرگودھا پولیس)

Monday, June 22, 2020