تھانہ اربن ایریا، تاش جواء کھیلتے درجن جواری گرفتار، داؤ پرلگی رقم برآمد

سرگودھا:تھانہ اربن ایریا پولیس کی کاروائی، بذریعہ تاش جواء کھیلتے درجن جواری گرفتار، داؤ پرلگی رقم برآمد
سرگودھا: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرفیصل گلزار کی ہدایت پرجرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ اربن ایریا انسپکٹر قیصر عباس نے سب انسپکٹر زیدعبداللہ وغیرہ پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ گلشن جمال ریڈ کرکے ملزمان یعقوب، افتخار، عبدالوحید، رمضان، عرفان، غلام محمد، خادم محمود، اکرم، رضوان، واجد فہیم، لیاقت علی اورشہزاد اختر کو بذریعہ تاش جواء کھیلتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا ہے۔ گرفتارملزمان کے قبضہ سے داؤ پرلگی رقم مبلغ24420روپے اور تاش برآمدکرکے انکے خلاف قماربازی ایکٹ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے مزید تفتیش جاری ہے۔
(ترجمان سرگودھا پولیس)

Friday, August 7, 2020