تھانہ اربن ایریا، راہزنی کے مقدمہ میں مطلوب دواشتہاری گرفتار

سرگودھا:تھانہ اربن ایریا پولیس کی بڑی کاروائی، راہزنی کے مقدمہ میں مطلوب دواشتہاری گرفتار 
سرگودھا: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار کی ہدایت پرسنگین وارداتوں میں مطلوب اشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ اربن ایریا انسپکٹر قیصر عباس نے اسسٹنٹ سب انسپکٹر فیصل منظور وغیرہ پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ ریڈ کرکے راہزنی کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرمان نوید مسیح ولد بشارت مسیح سکنہ لیاقت کالونی اور اسجد منیر ولد منیر احمد سکنہ چک نمبر47شمالی کو گرفتارکرلیا ہے۔ گرفتارملزمان نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ ملکر جولائی2019کو عبداللہ حیات کالونی سرگودھا کے رہائشی محمد طلحہ قمر کے گھر میں گھس کر اہل وعیال کے ساتھ اسلحہ کے زور پر واردات کی اورزیورات ونقدی لیکر فرار ہوگئے ملزمان کے دیگر ساتھیوں کو گرفتارکرکے حوالات جوڈیشل بھجوایا گیا ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے۔
(ترجمان سرگودھا پولیس)

Sunday, July 19, 2020