تھانہ اربن ایریا پولیس ،گرفتارملزم سے چرس1.080کلو گرام برآمد

سرگودھا: تھانہ اربن ایریا پولیس کی منشیات فروش کے خلاف کاروائی،گرفتارملزم سے چرس1.080کلو گرام برآمد 
سرگودھا: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار کی ہدایت پرمنشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ اربن ایریا انسپکٹر محمد اویس نے اسسٹنٹ سب انسپکٹر شہزاد منور وغیرہ پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ کوٹ فرید روڈ پر ریڈ کرکے منشیات فروش حسن ولد اسلام سکنہ نذیر کالونی کو منشیات فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا ہے گرفتارملزم کے قبضہ سے چرس1.080کلو گرام برآمد کرکے منشیات فروشی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے۔(ترجمان سرگودھا پولیس)

Tuesday, June 2, 2020