تھانہ اربن ایریا پولیس ، گرفتارملزم سے چرس1.050کلو گرام برآمد

سرگودھا:تھانہ اربن ایریا پولیس کی منشیات فروش کے خلاف کاروائی، گرفتارملزم سے چرس1.050کلو گرام برآمد
سرگودھا: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار کی ہدایت پرمنشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ اربن ایریا انسپکٹر محمد اویس نے اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد حسنین پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ ریڈ کرکے بدنام زمانہ منشیات فروش محمد ندیم ولد عبدالغنی سکنہ اسلام پورہ کو منشیات فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتارکرکے اسکے قبضہ سے چرس1.050کلو گرام برآمد کرلی ہے۔ گرفتارملزم کے خلاف منشیات فروشی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے۔
(ترجمان سرگودھا پولیس)

Saturday, May 30, 2020