تھانہ اربن ایریا پولیس ، راہزنی کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری گرفتار

سرگودھا: تھانہ اربن ایریا پولیس کی کاروائی، راہزنی کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری گرفتار 
سرگودھا:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار کی ہدایت پراشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ اربن ایریا انسپکٹر محمد اویس نے سب انسپکٹر ریحان حفیظ پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ TNTچوک میں بذریعہ ناکہ بندی چیکنگ کے دوران تھانہ کینٹ پولیس کو سال2008سے راہزنی کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری محمد طاہر عرف طاہری ولد غلام یسین قوم لوہار سکنہ کوٹ بھائی خان شاہ پور کو گرفتارکرلیا ہے۔ گرفتاراشتہاری ملزم کو مزید کاروائی کے لئے تھانہ کینٹ پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے مزید تفتیش جاری ہے۔
(ترجمان سرگودھا پولیس)

Sunday, May 31, 2020