تھانہ اربن ایریا پولیس گرفتارملزم سے کیمیکل ڈوریں اور سینکڑوں پتنگیں برآمد

سرگودھا: تھانہ اربن ایریا پولیس کی بڑی کاروائی، گرفتارملزم سے کیمیکل ڈوریں اور سینکڑوں پتنگیں برآمد 
سرگودھا: ڈی پی او سرگودھا فیصل گلزار کی ہدایت پرپتنگ فروشی میں ملوث افراد کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ اربن ایریا انسپکٹر محمداویس نے اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد یوسف پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ مجاہد کالونی ریڈ کرکے ملزم محمد فاروق ولد محمد عمر سکنہ منظور ٹاؤن کو کیمیکل ڈوریں اور پتنگیں فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا ہے۔ گرفتارملزم کے قبضہ سے 68کیمیکل ڈوریں اور1560پتنگیں برآمد کرکے کائٹ فلائنگ ایکٹ کی دفعات کے تحت تھانہ اربن ایریا میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے مزید تفتیش جاری ہے۔
(ترجمان سرگودھا پولیس)

Monday, May 18, 2020