تھانہ اربن ایریا پولیس بذریعہ تاش جواء کھیلتے سات جواری گرفتار داؤ پر لگی رقم برآمد

سرگودھا: تھانہ اربن ایریا پولیس کی جواریوں کے خلاف کاروائی، بذریعہ تاش جواء کھیلتے سات جواری گرفتار، داؤ پر لگی رقم برآمد
سرگودھا: ڈی پی او سرگودھا فیصل گلزار کی ہدایت پرجرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ اربن ایریا انسپکٹر محمد اویس نے سب انسپکٹر محمد عثمان وغیرہ پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ مخبر کی اطلاع پر مین روڈ مجاہد کالونی ریڈ کرکے ملزمان محمد گلریز ولد اسلم سکنہ گلوالا، مظفر خان ولد مکرم خان سکنہ مسلم ٹاؤن، عنایت اللہ ولد محمد اشرف سکنہ دودہ، محمد قاسم ولد محمد خان سکنہ مجاہد کالونی، محمد بلال ولد اللہ رکھا سکنہ مجاہد کالونی، عامر مشتاق ولد مشتاق احمد سکنہ مجاہد کالونی اور اللہ نور ولد عالم شیر سکنہ مجاہد کالونی کو بذریعہ تاش جواء کھیلتے ہوئے گرفتارکرلیا گیا ہے۔ گرفتارملزمان کے قبضہ سے داؤ پر لگی رقم2800 روپے اور تاش برآمد کرکے قماربازی ایکٹ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے مزید تفتیش جاری ہے۔
(ترجمان سرگودھا پولیس)

Wednesday, May 20, 2020