تھا نہ فیکٹری ایریا پولیس کی فوری کاروائی

سرگودھا تھا نہ فیکٹری ایریا پولیس کی فوری کاروائی گھر سے ناراض ہو کر جانے والی کم عمر بچی تلاش کر کے والدین کے حوالے کر دی
 سرگودھا ڈی پی او فیصل گلزار کی ہدایت پر لاک ڈاؤن پر عملدرآمد کروانے کے لیے صف اول میں موجود ہے اور  اس کے ساتھ ساتھ اپنے اولین فرض کی ادائیگی میں بھی  پیش پیش ہے  تھانہ فیکٹری ایریا پولیس کو اطلاع ملی کہ اس ستار کالونی میں ایک دس سال کی بچی پریشان کھڑی ہے اور اپنا نام پتہ نہیں بتا پا رہی  جس پر فوری کاروائی کرتے ہوئے  اس کو حفاظتی تحویل میں لے لیا  تلاش والدین کرکے اس کو ان کے حوالے کر دیا  اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ فیکٹری ایریا سب انسپکٹر عمارہ اکرم نے کہا کہ سندر دختر محمد صفدر قوم پٹھان سکنہ چک 86 شمالی اپنے بھائی سے جھگڑا ہونے پر ناراض ہو کر گھر سے دور چلی آئی ۔ جس کو اس کے والدین کے  حوالے کر دیا گیا ہے. 
(ترجمان سرگودھا پولیس)

Sunday, June 21, 2020