تھا نہ بھیرہ پولیس، بدنام زمانہ منشیات فروش 2.810کلو گرام چرس سمیت گرفتار

سرگودھا تھا نہ بھیرہ پولیس کی کاروائی، بدنام زمانہ منشیات فروش مدثر عباس 2.810کلو گرام چرس سمیت گرفتار 
 سرگودھا: ڈی پی او فیصل گلزار کی ہدایت پرمنشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ بھیرہ شاہد اقبال نے سب انسپکٹر محمد عمیر حسن وغیرہ پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ تھانہ بھیرہ کے علاقہ نبہ کے رہائشی بدنام زمانہ منشیات فروش مدثر عباس ولد شان محمد کو چرس فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا ہے۔ گرفتارملزم کے قبضہ سے چرس2.810کلو گرام برآمد کرکے منشیات فروشی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے مزید تفتیش جاری ہے۔
(ترجمان سرگودھا پولیس)

Monday, June 22, 2020