تفتیشی افسران میں انوسٹی گیشن بل کی رقم تقسیم

سرگودہا:ڈی پی اوفیصل گلزارنے تفتیشی افسران میں انوسٹی گیشن بل کی رقم تقسیم کر دی 
سرگودھا: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار نے تفتیش کے معیار کو بہتر بنانے اور کرپشن کی روک تھام کیلئے تفتیشی افسران میں انوسٹی گیشن بل کی خطیر رقم تقسیم کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او سرگودھا نے اپنے آفس میں تفتیشی افسران کو تفتیش کیلئے 20لاکھ13ہزار 500روپے کی خطیر رقم کے بل تقسیم کئے۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ تمام افسران واہلکاران خدمت خلق کے جذبہ کے تحت کام کریں اور لوگوں کے جان ومال کی حفاظت کی خاطر اپنا سب کچھ نچھاور کردینے سے بھی گریز نہ کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ تفتیش کے نام پر لوگوں سے پیسے لینے کی شکایت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی تفتیشی افسران عوام کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں۔(ترجمان سرگودھا پولیس)

Monday, May 18, 2020